لاہور ہائیکورٹ 40

لاہور ہائیکورٹ میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے دورانِ ڈیوٹی موبائل استعمال پر پابندی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردئیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کےلئے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے جبکہ ایس پی سکیورٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں تعینات اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

ایس پی سکیورٹی کے مطابق ڈیوٹی کے دوران اہلکار اپنے موبائل فونز متعلقہ آفسر کو جمع کروائیں گے، دوران ڈیوٹی اہلکاروں کی جانب سے ٹک ٹاکر سمیت سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے کے باعث سکیورٹی میں غفلت کے واقعات پیش آئے ہیں۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی مکمل سر چنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی مکمل جامع تلاشی لی جائے گی، اس معاملہ پر وکلا نے بھی سکیورٹی اہلکاروں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔مزید برآں لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سمیت دیگر داخلہ راستوں پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں