لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ۔نئی تاریخ آئندہ کاز لسٹ کے اجرا کے بعد مقرر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عدالت کی منگل کے روز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ، جس کے باعث کیس کی سماعت موخر ہوگئی۔یہ کیس چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے تین رکنی بنچ نے سننا تھا، بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ عدالت نے زیادتی کیس کے ملزم واجد علی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔نئی تاریخ آئندہ کاز لسٹ کے اجرا کے بعد مقرر کی جائے گی۔