لاہور ہائیکورٹ 261

لاہور ہائیکورٹ سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر برہم، تمام انٹرویوز کی تحقیقات کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے سی سی پی او لاہور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عمر شیخ کے تمام انٹرویوز کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو سی سی پی او لاہور کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ 3 ماہ میں شہر کی فضا بہتر کرنے کا دعویدار سی سی پی او کہاں ہے ؟

سی سی پی او لاہور کہتے پھرتے ہیں کہ عدالتیں ضمانتیں لے لیتی ہیں، عدالتیں قانون کے مطابق ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتی ہیں، سی سی پی او لاہور کسی غلط فہمی کا شکار ہیں۔سی سی پی او کے ایسے بیانات توہین عدالت کے مترادف ہے، برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں