لاہور کے مسائل

لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے”چیف منسٹر سپیشل پروگرام“شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی،لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے “چیف منسٹر سپیشل پروگرام”شروع کرنے کا فیصلہ ۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت،سٹریٹ لائٹس کی بحالی،تجاوزات کے خاتمے،صفائی ستھرائی،ٹریفک نظام کی بہتری،گداگروں کیخلاف مہم،پارکنگ انتظامات،انڈرگراﺅنڈ واٹر ٹینک،منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر اقدامات سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔