شازیہ مری

لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو عزت دی ، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو عزت دی ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے ،آصف زرداری کی رہنمائی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت فتح عوام کی ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کر چکی ، پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بد دعائیں ملیں گی، ہماری قیادت مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہے مشکلات سے ڈر کر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتی