233

لاہور کے ایم آر اے نے ٹرک کو رکشے میں کنورٹ کرکے لائف ٹائم ٹوکن لگا دیا

شہبازاکمل جندران۔۔۔

باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی علی کمپلیکس ملک عظیم نے نسان منی ٹرک کو Vehicle Correction کرتے ہوئے رکشہ بنا دیا اور اس کے لائف ٹائم ٹوکن بھی لگا دیئے ہیں۔

ای ٹی او ملک عظیم نے 26 اکتوبر 2022 کو گاڑی نمبر
LXK 3896
کی وہیکل کوریکشن اپرووڈ کی اور منی ٹرک کا رکشے میں کنورٹ کرتے ہوئے لائف ٹائم ٹوکن بھی لگا دیا اور یہی نہیں بلکہ گاڑی کا مکمل چیسز نمبر بھی تبدیل کر ڈالا۔

گاڑی نمبر ایل ایکس کے 3896 کا چیسز نمبر 04529 سے تبدیل کرکے
SP210P02963
کردیا ہے اور اس کی منظوری بھی دیدی ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی گاڑی کا چیسز نمبر مکمل تبدیل کرنے سے گاڑی ہی تبدیل ہوجاتی ہے چیسز نمبر کے اکا دکا ڈیجٹ میں تصیح تو ہوسکتی ہے لیکن پورے کا پورا چیسز نمبر تبدیل نہیں ہوسکتا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ گاڑی 1999 میں رجسڑڈ ہوئی تھی لیکن تب سے آج تک چیسز نمبر تبدیل ہی نہیں کیا گیا اگر چیسز نمبر غلط تھا تو 23 برس بعد ہی کیسے پتا چلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں