نادہندہ گاڑیاں

لاہور کی ساڑھے 4 لاکھ نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کی طلبی۔

تنویر سرور۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور کے ڈائریکٹر محمد آصف نے مقامی ٹی وی چینل کے ذریعے خبر آن ائیر کروائی ہے کہ لاہور میں رجسٹرڈ ساڑھے چار لاکھ نادہندہ گاڑیاں کمپیوٹر ریکارڈ میں سسپنڈ کر دی جائینگی۔

اس ضمن میں یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ محمد آصف جلد ہی ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ ساڑھے 4 لاکھ گاڑیوں کے مالکان کو موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے سیکشن 34 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں کیونکہ قانون ہذا کے مطابق نادہندہ گاڑی کی رجسٹریشن معطل کرنے سے قبل اس کے مالک کو سنا جانا لازمی ہوتا ہے۔

تاہم بعض ذرائع نے محمد آصف کو اس عمل کو محض پبلسٹی سٹنٹ سے تعبیر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ نئے ڈی جی کے سامنے نمبر ٹانکنے کے لئے کیا گیا ہے۔

البتہ کچھ ذرائع ایسے بھی ہیں جن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر آصف ضرور ساڑھے چار لاکھ نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو ہیرنگ کے لئے طلب کریگا جن میں 75 ہزار گاڑیاں بینکوں پرائیویٹ پرائیویٹ کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ ہیں اور اگر اس نے ٹیلیویژن کے ذریعے عوام کا متنبہ کیا ہے تو وہ اپنی بات کا پاس رکھیں گے خواہ انہیں جیب سے ساڑھے 4 لاکھ لوگوں کو بذریعہ کورئیر نوٹس ارسال کرنا پڑیں۔

کیونکہ اس سے قبل بھی وہ ہرسال ریکوری کے لئے اپنی جیب سے ہیجڑوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں اور ہیجڑوں کے ذریعے نادہندگان سے ریکوری کرتے ہیں