مریم اورنگزیب 62

لاہور کا اے کیو آئی بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا ئوکے باعث بڑھا’ مریم اورنگزیب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا اے کیو آئی بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا ئوکے باعث بڑھا، حکومتی مانیٹرنگ کی وجہ سے شہر کے اندر آلودگی کے ذرائع کنٹرول میں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سرحد پار سموگ بڑا چیلنج ہے ، حکومت مقامی سطح پر ہر طرح سے متحرک ہے،اسموگ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے ، ڈرون اور سی سی ٹی وی سے بھی نگرانی جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں کے اخراج پر سخت کارروائیاں جاری ہیں،زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت خلاف ورزیوں پر جرمانے اور بندشیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے ،عوام کے تعاون سے سموگ کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں