کاشف انور

لاہور چیمبر کا سالانہ اجلاس۔تاجربرادری کی کاشف انور کو مبارک باد

جعفر بن یار

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پہلا سال مکمل ہونے پر سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کی
جو چیمبر کے 100ویں صدر ہیں جبکہ سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، سابق عہدیداران، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 کاشف انور
اس موقع پر تاجر برادری کے چار سو سے زائد نمائندگان موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاءنے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کو دو سالہ دور حکومت کا پہلا سال کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔