لاہور چیمبر آف کامرس کا بڑا فیصلہ۔بزنس مین کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جعفر بن یار

پنجاب بھر کی فلور ملز مالکان کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی ۔فلور ملز مالکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔جس پر لاہور چیمبر آف کامرس نے فلور ملوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔

تاکہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکے ۔جس پر اب لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے معروف بزنس مین خواجہ حبیب الرحمان کو سٹینڈنگ کمیٹی ن فلور ملز ایشو کا کنوئینرمقرر کر دیا ہے۔


صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں نعمان کبیر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سٹینڈنگ کمیٹی میں دس ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔۔جس کا فیصلہ کمیٹی کے کنوئینر خواجہ حبیب الرحمان کریں گے