عمران خان

لاہور پولیس کا 9مئی کیس میں بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ؑؑلاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور پولیس نے 9 مئی جناح ہاﺅ س ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاﺅ گھیرا ﺅ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے 9 مئی کے تینوں مقدمات میں جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست تیار کر لی، پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست تیار کی ہے۔مزید براں تفتیشی افسر جسمانی ریمانڈ کی درخواست لے کر انسداد دہشت گردی لاہور عدالت پہنچ گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جناح ہاس سمیت 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ریاست کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں اور انہوں نے 4مقدمات میں ضمانت کرا رکھی ہے۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔