عظمی بخاری 45

لاہور پریس کلب ملکی سیاست اور صحافت میں تاریخی کردار کا حامل ادارہ ہے’ عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے نومنتخب صدر ارشد انصاری، سیکرٹری افضال طالب اور جرنلسٹ پینل کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

عظمیٰ بخاری نے سینئر نائب صدر سلمان قریشی کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے نائب صدر مدیحہ الماس اور نائب صدر ناصرہ عتیق کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دو خواتین صحافیوں کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا نہ صرف خوش آئند بلکہ خواتین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ لاہور پریس کلب ملکی سیاست اور صحافت میں ایک تاریخی اور موثر کردار ادا کرتا رہا ہے۔

اسی پلیٹ فارم سے کئی نامور رہنماں اور صحافیوں نے اپنے عملی سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر ارشد انصاری اور ان کی پوری ٹیم صحافیوں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں