لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کْن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر اظہر علی نے 7 ہزار رنز مکمل کرلیے اور اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
اظہر علی سات ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور مجموعی طور پر 54ویں بیٹر بن گئے۔اظہر علی سے قبل پاکستان کے صرف 4 کرکٹرز ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار سے زائد رنز بناسکے ،ان کرکٹرز میں یونس خان ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف شامل ہیں۔پاکستانی بیٹرنے 94 ٹیسٹ میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا ۔