اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور کے واقعے پر بہت افسوس ہے لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں راناثناء اللہ نے کہاکہ لاہور میں جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب کیا اور ان کی سرزنش بھی کی۔








