شہبازاکمل جندران۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی میں ADR کی خودساختہ اصطلاح کو اپناتے ہوئے لاقانونیت جاری ہے۔
ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین نے من چاہے ملازمین انسپکٹر ریاض کمبوہ اور نذیر بھٹی سمیت دیگر کو قانون کے خلاف جاتے ہوئے ADR کی اتھارٹی دے رکھی ہے۔ جو گاڑی کی ملکیت کے تبادلے کے حوالے سے مخصوص کیسوں میں فروخت کنندہ کی بجائے نمائندے کے نشان انگوٹھا کے زریعے ٹرانسفر، ٹرانزکشن کرتے ہیں۔
اور ان کے خلاف ADR کی مد میں کئی شکایات بھی سامنے آ چکی ہیں۔ بعض شکایات میں بیان کیا گیا یےکہ مذکورہ اہکاروں نے اے ڈی آر کی آڑ میں فروخت کنندگان کے پورے کے پورے شناختی کارڈ نمبر ہی تبدیل کردیئے اور نہ صرف جعلسازی کی بلکہ بہت سے کیسوں میں ٹیکسز کی مد میں بھی قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
بتایا گیا یے کہ ڈائریکٹر ریجن سی لاہور اس سلسلے میں
PROVINCIAL MOTOR VEHICLES RULES 1969
کے رول 47 کے ذیلی رول A کا سہارا لے رہے ہیں حالانکہ مذکورہ رول محض اوورسیز پاکستانیوں، غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں وغیرہ کے لئے مخصوص ہے۔
تاہم ڈائیریکٹر ریجن سی چہیتے ملازمین کو نوازنے کے لئے اے ڈی آر کے نام سے غیرقانونی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ اے ڈی آر کی اتھارٹی انہوں نے کسی کو نہیں دی یہ ان سے پہلے والے ڈائریکٹروں کا کام ہے۔اور شکایت سامنے آنے پر انہوں نے انسپکٹر ریاض کمبوہ سے ADR کی اتھارٹی واپس لے لی ہے۔