تنویر سرور
محکمہ ایکسائز لاہور ریجن سی موٹر برانچ کے اہلکار اور افسر نیلام شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دوران فیڈرل ٹیکس چوری کرکے خزانے کو بھاری ٹیکہ لگانے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موٹر برانچ لاہور میں تعینات ایکسائز انسپکٹر محمد عبداللہ نے لوکل نیلام شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دوران گاڑیوں کو حساس ادارے کی نیلام شدہ گاڑیاں ظاہر کرتے ہوئے گاڑی نمبر
CAK 6483, CAK 6490
CAK 6485, CAK 6487
CAK 6491, CAK 6494
CAK 6478, CAK 6479
CAK 6482
سمیت دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ کر ڈالیں اور فی گاڑی فیڈرل ٹیکس کی مد میں خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

صورتحال سامنے آنے پر ایک افسر نے ایکسائز انسپکٹر محمد عبداللہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی کہ اس نے لوکل نیلام شدہ گاڑیوں کو حساس ادارے کی گاڑیاں ظاہر کرکے فیڈرل ٹیکس چوری کیا اور اگر گاڑیاں حساس ادارے کی تھیں تو رجسٹریشن پراسیس کے دوران ان گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن نہ کرکے SOPs کی خلاف ورزی کی۔
تاہم پہلے افسر کے تبدیل ہونے پر نئے تعینات ہونے والے ایم آر اے طارق سرور نے معاملہ دبا دیا ہے۔