انوارالحق کاکڑ 306

لاہور میں نگران وزیراعظم کے ہمشکل کی دھوم۔

رپورٹنگ آن لائن۔

لاہور میں نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کا ہمشکل شخص سامنے آ گیا ہے۔

پنجاب بارکونسل کے شعبہ پی ایل جے میں بطور اسسٹنٹ فرائض انجام دینے والے محمد اصغر ولد لعل دین کو لوگوں کی اکثریت نگران وزیراعظم سمجھتے ہوئے ٹھٹھک کر رہ جاتی ہے جبکہ ان کے کولیگ اور اہل علاقہ بھی انہیں مذاق میں کاکڑ صاحب کہہ کر بلانے لگے ہیں۔

زندگی میں اچانک آنے والی اس خوشگوارتبدیلی سے محمد اصغر بھی محظوظ ہونے لگے ہیں اور انہیں اپنا آپ اہم لگنے لگا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں