لاہور

لاہور میں ناکا لگائے ایکسائز اہلکار کو ڈاکو نے لوٹ لیا۔

شہبازاکمل جندران۔

لاہور کے علاقہ قائداعظم انٹر چینج میں اپلائڈ فار رجسٹریشن، نان کسٹم پیڈ اور ٹوکن ٹیکس کی ڈیالفالٹر گاڑیوں کے خلاف روڈ پر ناکا لگانے والا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اہلکار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

ایم آر اے چوہدری عبدالوحید کی سربراہی میں دوران روڈ چیکنگ قائد اعظم انٹر چینج کے علاقے میں ناکے پر کھڑا نثار نامی ڈیٹا انٹری آپریٹر بذریعہ موبائل فون ایک شہری کی گاڑی کا ٹیکس چیک کررہا تھا۔

کہ اسی اثنا میں قریب سے گزرنے والے ان رجسٹرڈ ہنڈا 125 کے سوار نے نثار کا موبائل فون چھپٹ لیا اور فرار ہوگیا۔

جس پر نادہندہ گاڑی کا مالک اور ڈی ای او نثار ہکا بکا دیکھتے ہی رہ گئے۔

یوں جس اپلائڈ فارہنڈاون ٹو فائیو پر سوار شخص کو ایکسائز اہلکار نے پکڑنا تھا۔اسی کے ہاتھوں اہلکار بیچارہ خود لٹ گیا۔

ڈی ای او نثار نے اپنے ساتھ ہونے والی اس واردات کے خلاف تھانہ مناواں میں درخواست دیدی ہے۔