لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی، رواں ماہ کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 5مریض سامنے آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں علاج کے لئے آنے پر منکی پاکس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 2مریض میو ہسپتال سے سرجری کے بعد منکی پاکس وائرس کا شکار ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق 24سالہ محمد ریاض کی میو ہسپتال میں سرجری کے بعد منکی پاکس وائرس لاحق ہوگیا۔اسی طرح 42سالہ نجمہ پروین میو ہسپتال میں سرجری کے بعد منکی پاکس میں مبتلا ہوگئی۔









