شراب

لاہور میں “جنوں کی کارستانی” 25 ہزار لیٹر شراب پی گئے۔پولیس نے انسپکٹر کو قصور وار ٹھہرادیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

لاہور میں انوکھا واقع پیش آیا ہے جہاں پولیس کی اپنی کسٹڈی میں 25 ہزار لیٹر شراب غائب ہوگئی ہے۔دوران انکوائری الزامات ثابت ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے انسپکٹر مقصود احمد گجر کو سزا سنا دی۔
 شراب
تفصیلات کے مطابق پولیس انسپکٹر مقصود احمدگجر نےبطور ایس ایچ او شاہدہ تعیناتی کے دوران شیخ کلیم اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور لائسنس کے تحت قانونی طور پر منگوائی گئی اس کی 25 ہزار لیٹر ریکٹیفائیڈ سپرٹ کو شراب کے نام پر قبضے میں لیے لیا ۔
 شراب
تاہم بعدازاں شکایت ہونے پر سول جج نے انسپکشن کی تو ٹینکر خالی نکلااور ریکٹیفائیڈ سپرٹ جسے شراب کے طور پر قبضے میں لیا گیا تھامبینہ طور پر بیچ دی گئی۔

معاملہ سامنے آنے پر ایس پی اینٹی رائٹ فورس لاہور نے انکوائری کی اور الزامات ثابت ہو نے پر اپنی سفارشات ہیڈ کوآرٹر ارسال کردیں جہاں لاہور پولیس کے حال ہی میں تبدیل ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے انسپکٹر مقصود احمدگجر کو سزا سناتے ہوئے ان کی ایک سال کی انکریمنٹ روک دی ہے۔