اے ڈی آر

لاہور میں اے ڈی آر کی “نئی منڈی” ڈی ایچ اے میں لگ گئی۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور کی ڈی ایچ اے موٹربرانچ میں ADR کی اتھارٹی امجد بھٹی نامی انسپکٹر کو تفویض کی گئی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر مذکور نے اس اختیار کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اصل مالکان کی بجائے ایجنٹوں کے کام کرتے ہوئے فی کیس 15 سے 18 ہزار روپے وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

اور عملی طور پر دفتر میں ADR کی ” منڈی” لگا رکھی ہے۔اور اپنے ایم آر اے کو بھی اندھیرے میں رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم آر اے ڈی ایچ اے مظہر حسین مذکورہ انسپکٹر پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کرتے ہیں اور اے ڈی آر کی اپروول دے رہے ہیں۔

البتہ انسپکٹر امجد بھٹی اے ڈی آر کے متعلق الزامات کو بنیاد گردانتا ہے