خطرناک گروہ

لاہور میں اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث خطرناک گروہ بے نقاب، متاثرہ شہری کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز

رپورٹنگ آن لائن

لاہور میں اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث ایک منظم گروہ کی نشاندہی ہوئی ہے، جو گزشتہ کئی عرصے سے شریف شہریوں کو نشانہ بناتا آ رہا ہے۔ ایک حالیہ واقعے میں متاثرہ شہری کی جانب سے ایس پی سٹی لاہور کو دی جانے والی درخواست نے پولیس اور حساس اداروں کو حرکت میں لا دیا ہے۔
خطرناک گروہ
درخواست گزار کے مطابق وہ ایک شریف شہری ہے اور گزشتہ بیس سال سے کریم بلاک، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں بطور کیمیکل ڈیلر کام کر رہا ہے۔ مورخہ 27 مئی 2025 کو صبح سات بجے کے قریب ایک سفید ویگو گاڑی (LE-17A-7870) میں سوار افراد نے اسے زبردستی اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا، جہاں نہ صرف اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ رہائی کے بدلے ایک لاکھ روپے بھتہ بھی وصول کیا گیا۔
خطرناک گروہ
متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ اغواء کار خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہے تھے اور ان میں سے ایک شخص نے پولیس کی وردی بھی پہن رکھی تھی، جب کہ دیگر سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے۔ ان افراد نے متاثرہ شہری کے اہل خانہ سے متعدد بار رابطہ کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے اس سے قبل بھی کئی شہریوں سے بھتہ وصول کیا ہے، جن میں 80 ہزار، 1 لاکھ، 2 لاکھ اور یہاں تک کہ 20 لاکھ روپے تک کی بھاری رقوم شامل ہیں۔
خطرناک گروہ
خطرناک گروہ
درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ سادہ لوح شہریوں کو اغواء کر کے دھونس، دھمکی، اور پولیس کے جعلی اختیارات کا استعمال کر کے بھتہ وصول کرتا ہے۔ متاثرہ شہری کا مطالبہ ہے کہ ان عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ دیگر شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

پولیس حکام نے معاملے کی مکمل انکوائری کا آغاز کر دیا ہے