شہبازاکمل جندران۔
جنرل ہسپتال لاہور میں دوسرے ہسپتالوں سے عاریتا” یا مستعار ڈاکٹرلے کر کام چلایا جانے لگا ہے۔
معلوم ہوا یے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں خاتون پروفیسر کہ یونٹ میں مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن خاتون پروفیسر کی بجائے سروسز ہسپتال لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر کرتے ہیں اور یہ عمل کسی قسم کی کاغذی کارروائی کے بغیر کیا جاتا ہے۔ ہسپتال کے ریکارڈ میں تمام سرجریز خاتون پروفیسر کرتی ہیں لیکن عملی طور پر یہ آپریشنز ڈاکٹر زبیر کرتے ہیں جو سرجریز کے اوقات میں موجود تو ایل جی ایچ آئی یونٹ کے آپریشن تھیٹر میں ہوتے ہیں لیکن ریکارڈ کے مطابق سروسز ہسپتال میں حاضر ہوتے ہیں
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ وہ امراض چشم کے مریضوں کے آپریشن ایل جی ایچ میں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف مدد کرتے ہیں اس کے لئے کسی قسم کی باضابطہ اجازت نہیں لی جاتی۔