جعفر بن یار
کیس کے دونوں مجرمان انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے
خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرمان عابد ملہی اور شفقت علی کی اپیل جیل انتظامیہ کی طرف سے دائر کی جائے گی.
جیل انتظامیہ نے دو مجرمان کی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنا شروع کر دی
جیل انتظامیہ ایک دو روز میں لاہور ہائی کورٹ میں مجرمان کی اپیلیں دائر کرے گی.
جیل انتظامیہ نے عابد ملہی اور شفقت کی اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کر دی، ،
اپیل کرنا مجرمان کا حق ہوتا ہے
چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے موٹر وے ریپ کیس کا فیصلہ لاہور کی کیمپ جیل میں سنایا تھا
عابد ملہی اور شفقت علی کو سزائے موت کے ساتھ عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی.
دونوں مجرمان کو فیصلہ آنے کے بعد لاہور کی کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا