لاہور موٹر برانچ

لاہور موٹر برانچ میں عوام کے لئے مخصوص 60 فیصد ونڈوز ختم کردی گئیں۔ پبلک پریشان

شہبازاکمل جندران۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے لاہور ڈائیریکٹوریٹ ریجن سی موٹر برانچ میں عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے متعین پانچ میں سے تین ایم آر ایز کے سٹاف کو آج صبح کام سے روک دیا گیا یے۔

ذرائع کے مطابق موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور ٹو اعجاز اسلم، موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور تھری رانا خوشنود اور موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور سکس ذوالفقار بٹ کے سٹاف کے کمپیوٹر بند کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور موٹر برانچ
پانچ میں سے تین ایم آر ایز کے سٹاف کو کام سے روکے جانے کی وجہ سے باقی دونوں ایم آر ایز کے سٹاف پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔اور عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے