لاہور موٹروےزیادتی کیس 393

لاہور موٹروےزیادتی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) موٹروےزیادتی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔

مبینہ مرکزی ملزم عابد بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کا رہائشی ہے۔2013 ء میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تھا۔ملزم نے اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ یہ واردات کی تھی۔۔6 ماہ تک کیس زیر سماعت رہنے کے بعد ملزموں نے ڈرا دھمکا کر مدعی سے صلح کر لی تھی۔
 لاہور موٹروےزیادتی کیس

بدنامی کے ڈر سے متاثرہ خاندان بھی وہ علاقہ چھوڑ گئے تھے۔اہل علاقہ کے دباؤ پر ملزم عابد اور اس کی فیملی نے علاقہ چھوڑ دیا تھا۔مبینہ ملزم عابد اور اس کا خاندان 5 سال قبل فورٹ عباس سے چھانگا مانگا منتقل ہو گیا تھا۔بتایا گیا ملزم کا خاندان جرائم میں ملوث ہے کیونکہ وہ اپنی بہن کو بھی قتل کر چکے ہیں۔
 لاہور موٹروےزیادتی کیس
ملزم ایک بیٹی کا باپ ہے،جب کہ اس نے پسند کی شادی کی تھی۔دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی گئی۔
 لاہور موٹروےزیادتی کیس

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے،ملزم عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل رکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوتا، تاہم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اس مقصد کیلئے سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے جس میں موٹر وے زیادتی کیس کے حوالے سے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث ملزم سزا سے نہیں بچ پائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا کیونکہ متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسی مقصد کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس خدمات سرانجام دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں