ڈیوڈ ویزا 79

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے اور کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ائیر اسپیس بند ہونیکی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سکیورٹی فراہم کی۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک جاکر سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتحال بتا رہے ہیں۔کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ائیراسپیس بند ہونیکی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلاتے ہوئیکہا کہ بے فکر رہیں، ان حالات میں بھی پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم نے مشکل وقت میں بھی کوئی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں