جعفر بن یار
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے آج پنجاب نائٹ منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جبکہ کل جشن بہاراں فیسٹیول کے حوالے سے بھر پور پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا،،ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک انتظامات کا خود جائزہ لے رہے تھے،لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈی سی لاہور نے تمام پروگرام ملتوی کر دئیے ہیں،ڈی سی لاہور کے مطابق شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے،
دوسری جانب
پی ایچ اے کا سالانہ جشن بہاراں میلہ اتھارٹی کا اہم فیصلہ بھی سامنے آیا ہے
صوبائی دارالحکومت میں تیز ی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پی ایچ اے نے جشن بہاراں میلہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے
میلہ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ شہریوں کوکورونا وائرس سےمحفوظ رکھنے کیلئے کیا گیا ،ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی
شہر لاہور کا ہر شہری کورونا ایس او پیز عمل درآمد کو یقینی بنا کر اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی