اسمارٹ لاک ڈاﺅن 123

لاہور سمیت پنجاب کے 11اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں 15ستمبر تک توسیع

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبے کے 11اضلاع میں جاری اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں 15ستمبر تک توسیع کر دی،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع کی گئی ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاول پور، گوجرانوالا اور رحیم یار خان شامل ہیں،ان اضلاع میں مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا،

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی کی ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم آﺅٹ ڈور شادی میں صرف 300افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ ریسٹورینٹس پر رات 10بجے تک آﺅٹ ڈور ڈائننگ ہو سکے گی،سرکاری و نجی دفاتر میں 50فیصد اسٹاف آسکے گا اور صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کو ہی سفر کرنےکی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں