جنرل ہسپتال

لاہور جنرل ہسپتال میں کورونا کے دوران الائیڈ ہیلتھ پر وفیشنلز کے انتخابات۔ایم ایس کی خاص دلچسپی۔

تنویر سرور۔۔

لاہور کے جنرل ہسپتال میں ہسپتال کے ملازمین پر مشتمل الائیڈ ہیلتھ پر وفیشنلز کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 17 فروری کا دن چنا گیا ہے۔

جنرل ہسپتال
پاکستان ان دنوں کورونا کے امیکرون ویرینٹ کا شکار ہے روزانہ بیسیوں افراد موت کے منہ میں جارہے ایسے میں صوبائی دارالحکومت کے بڑے پبلک ہسپتالوں میں شامل ایل جی ایچ میں الائیڈ ہیلتھ پر وفیشنلز کے انتخابات کسی ناگہانی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔

جنرل ہسپتال
کیونکہ ہسپتال وہ جگہ یے جہاں کورونا امیکرون سمیت ہر بیماری میں مبتلا مریضوں کو لایا جاتا ہے اورمریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین، ڈاکٹر، پیرامیڈیکل سٹاف، الائیڈ ہیلتھ پر وفیشنلز اور ہسپتال سے جڑے دیگر ملازمین اور شہریوں کی زندگیاں رسک پر ہوتی ہیں۔

تاہم ہسپتال کی انتظامیہ الائیڈ ہیلتھ پر وفیشنلز کے نام سے ہونے والے ان انتخابات کو لے کر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کررہی بلکہ ان انتخابات میں ضرورت سے زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

جنرل ہسپتال
ایل جی ایچ کے قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے “رپورٹنگ ڈاٹ کام ” سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا موقف کچھ اس طرح سے بیان کیا کہ ہسپتال میں انتخابات کا انعقاد اچھی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ کورونا دوبرسوں سے پاکستان میں موجود ہے اس کے باوجود ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں تو ہسپتال میں بھی ملازمین کےانتخابات ہونے چاہیں۔اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ پھر کیا ہوا اگر کورونا امیکرون کے مریض ہسپتال می لائے جاتے ہیں اس سے الیکشنز پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔