لاہورجنرل ہسپتال انتظامیہ

لاہور جنرل ہسپتال میں پارکنگ مافیا کے خلاف انتظامیہ کا بڑا قدم

لاہور(زاہد انجم سے)لاہور جنرل ہسپتال میں پارکنگ مافیا کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے پارکنگ سٹینڈ میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں کھڑی کرنے کے ریٹس پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا یے اور پارکنگ ریٹس کو بینر آویزاں کرکے پبلک کردیاہے تالہ شہریوں کو آگاہی مل سکے۔

اس سلسلے میں آویزاں کیئے جانے والے بینرز کے مطابق ہسپتال پارکنگ میں کار کی فیس30روپے،موٹر سائیکل10اور سائیکل سوار سے کے 5روپے ہے اس سے زائد ادائیگی نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال میں کار پارکنگ کا عمل مافیا بن چکا ہے