شہباز اکمل جندران۔۔۔
امیرالدین میڈیکل کالج سے متصل لاہور جنرل ہسپتال میں آنکھوں کے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔زرائع کے مطابق آئی یونٹ ون اور یونٹ ٹو میں سفارش نہ رکھنے والے غریب مریضوں کا نام بار بار آپریشن لسٹ سے نکال دیا جاتا ہے۔
جنرل ہسپتال لاہور ایک سرکاری ہسپتال ہے جہاں غریب عوام کو ہر طرح کا علاج معالجہ اور ہر طرح کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یونٹ ون اور یونٹ ٹو کے پروفیسروں کی منشا کے تحت لینز بیچنے والی کمپنیوں کے نمائندے آپریشن تھیٹر کے سٹرلائزڈ ایریا میں کھڑے رہتے ہیں اور مریضوں کو لینز خریدنے پر مجبور کرتے ہیں۔جبکہ لینز نہ خرید ے والے مریض کو اکثر اوقات آپریشن کے دن بھی لسٹ سے نکلا دیا جاتا ہے اور بہانہ بنایا جاتا ہے کہ مریض کے متعلقہ نمبر کا لینز دستیاب نہیں ہے۔
علم میں آیا ہے کہ جنوری 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 88 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ 9 مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 44 مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 11 کے ملتوی ہوئے۔
فروری 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 117 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ 22 مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 44 مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 11 کے ملتوی ہوئے۔
مارچ 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 72مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ 12مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 33 مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 4 کے ملتوی ہوئے۔
اپریل 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں محض ایک مریض کی آنکھوں کا آپریشن ہوا۔
مئی 2020 میں کورونا کی وجہ سے آپریشن تھیٹر بند رہے۔
جون 2020 میں یونٹ ون میں 2 آپریشن ہوئے
جولائی 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 11 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ ایک مریض کا آپریشن ملتوی ہوا۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 11 مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے۔
اگست 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 41 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ 12مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 12 مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 2 کے ملتوی ہوئے۔
ستمبر 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 111 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ 15 مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 62 مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 9 کے ملتوی ہوئے۔
اکتوبر 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 139 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ 27 مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 92مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 21 کے ملتوی ہوئے۔
نومبر 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 112 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ12 مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 38 مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 6کے ملتوی ہوئے۔
جبکہ دسمبر 2020 میں جنرل ہسپتال کے یونٹ ون میں 24 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوئے جبکہ ایک مریض کا آپریشن ملتوی ہوا۔اسی طرح یونٹ ٹو میں 18مریضوں کی آ آنکھوں کے آپریشن ہوئے۔
یوں سال 2020 میں لاہور کے جنرل ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے یونٹ ون میں 705 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن ہوئے۔اور 110 ایسے مریض تھے جن کے آپریشن نہ ہوسکے۔
جبکہ یونٹ ٹو میں 347 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 65 کے نہ ہوسکے۔
یوں سال 2020 میں جنرل ہسپتال لاہور کے آئی یونٹ ون اور یونٹ ٹو نے مجموعی طور پر ایک ہزار اور 52 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیئے۔جبکہ ہسپتال کی انتظامیہ نے سال 2020 کے دوران صرف 200 لینر خریدے۔اور نیجتا” 1052 مریضوں میں سے 852 مریضوں نے لینز خرید کر استعمال کیئے۔
اس سلسلے میں امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ لینز نہ خریدنے والے مریضوں کے آپریشن ملتوی کرنے کا الزام غلط ہے۔مریضوں کے آپریشن طبی مسائل کے باعث ملتوی کیئے گئے۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کون سا مریض لینز خریدتاہے یا مہنگا لینز خریدتا ہے۔ کون سا نہیں خریدتا اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کسی کمپنی کے نمائندے کو لینز بیچنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔