لاہور بورڈ

لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی ۔ رجسٹریشن کا آغاز 15اپریل سے ہوگا جبکہ اس کی آخری تاریخ 29مئی مقرر کی گئی ہے۔

بعد ازاں 30مئی سے 600روپے یومیہ جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی جو 13 جون تک جاری رہے گی۔رجسٹریشن کروانے والے امیدوار 2026 میں نہم اور 2027 میں دہم کے امتحانات میں حصہ لے سکیں گے۔