لاہور بورڈ

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 18 ستمبر کو کریگا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے نتائج کا اعلان 18ستمبر کو کرے گا۔

لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1کے نتائج کا اعلان 15اکتوبر کو کیا جائے گا،انٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29اکتوبر سے لیا جائے گا۔انٹرکے دوسرے سالانہ امتحان کے لئے 20سے 30ستمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ وصول کیا جائے گا.

یکم ستمبر سے 7اکتوبر تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ وصول ہوگا جبکہ 8سے 13اکتوبر تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ وصول ہوگا۔