لاہور ہائیکورٹ 137

لاہورہائیکورٹ نے نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کیلئے سڑکیں بند کرنے کا نوٹس لے لیا،متعلقہ افسران طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کیلئے مختلف شاہراہوں کوبند کرنے اور ٹریفک جام کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو جواب سمیت طلب کرلیا ۔

لاہور ہائیکور ٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی سموگ سے متعلق دائر درخواست کے دوران نوٹس لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور اعلی افسران بتائیں ڈومیسٹک سطح کے ٹورنامنٹ کے لیے شہریوں کو کس قانون کے تحت پریشان کیا جارہا ہے اور ٹریفک بندش سے پولیوشن کیوں پھیلائی جارہی ہے؟۔ جب اتنی اتنی دیر ٹریفک بند رہے گی تو لوگ یہاں نہیں آئیں گے۔ فاضل عدالت نے پولیس سمیت دیگرمتعلقہ افسران کو جواب سمیت طلب کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں