اجلاس 37

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن آئی ایل او کے زیرِ اہتمام ایشیا پیسیفک گلوبل ایکسلیریٹر پالیسی فورم کا انعقاد

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن آئی ایل او کے زیرِ اہتمام ایشیا پیسیفک گلوبل ایکسلیریٹر پالیسی فورم کی دو روزہ لیبر کانفرنس کا انعقاد کمبوڈیا کے دارالحکومت فونیم فن میں ہوا۔ اس اہم بین الاقوامی اجلاس میں ایشیا پیسیفک خطے کے مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پاکستان سے ورکرز کی نمائندگی پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے قائد مزدور شیخ محسن الیاس (جنرل سیکرٹری، پیکجز ورکرز گروپ یونینز) نے کی۔

ان کے ہمراہ اسد میمن (جوائنٹ سیکرٹری، پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن)، محترمہ کنول بتول (وفاقی جوائنٹ سیکرٹری، وزارت برائے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ)، جناب حفیظ الرحمن (جوائنٹ سیکرٹری و سیکشن آفیسر، وزارت برائے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ)، اور جناب مکرم احمد (سینئر جوائنٹ سیکرٹری، وزارت غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ) بھی شریک ہوئے۔

ایمپلائرز کی نمائندگی ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ملک طاہر جاوید (سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس) اور جنرل سیکرٹری نذر حسین شاہ نے کی۔

اجلاس کے دوران تمام پاکستانی نمائندگان نے نہ صرف پاکستان کے محنت کش طبقے کو درپیش مسائل اجاگر کیے بلکہ عالمی سطح پر سماجی تحفظ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم اور مفید تجاویز بھی پیش کیں۔
وطن واپسی پر قائد مزدور شیخ محسن الیاس کو کارکنان کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں