قتل

لاہور، دکاندار نے لین دین کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاون میں لین دین کے تنازع پر دکاندار نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاون میں یاسر بٹر اور ملک زبیر قرض کی رقم مانگنے علی نامی شخص کی دکان پر آئے اور اس دوران تکرار بڑھی تو علی نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب کاہنہ میں کاچھا موڑ مارکیٹ کے قریب 39 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت بشیر احمد نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول دیپالپور کا رہائشی تھا جب کہ فرانزک ٹیم اور پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی۔