احتساب عدالت لاہور

لاہور، احتساب عدالت نے سرکاری محکموں میں فنڈز کی خوردبورد کے کیس میں شریک ملزمان کو بری کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)عدالت نے سرکاری محکموں میں فنڈز کی خوردبورد کے کیس میں شریک ملزمان کو بری کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو احتساب عدالت لاہورنے پنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کے کیس کی سماعت کی،احتساب عدالت نے کیس کے شریک ملزم رانا عثمان خان، فرہاد اکرام، ثمینہ اکرام، احسن اکرام اور عمرشمشاد کو بری کردیا،کیس کا مرکزی ملزم اکرام نوید پلی بارگین کرچکا ہے،

عدالت قائدحزبِ اختلاف شہبازشریف کی بیٹی اورداماد کو اشتہاری قراردے کردائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے،احتساب عدالت نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی بیٹی اورداماد کی گرفتاری کے بعد ان کا ٹرائل علیحدہ سے شروع کرنے کا حکم دے رکھا ہے،احتساب عدالت نمبر2 کے جج نسیم احمد ورک نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا،

ملزم راناعثمان خان، فرہاد اکرام، ثمینہ اکرام، احسن اکرام اورعمرشمشاد نے بریت کی درخواستیں دائرکیں،ملزمان پرایرا، پنجاب پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سرکاری محکموں کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کا الزام تھا،نیب ریفرنس کے مطابق عمران علی اور رابعہ عمران پر بہ طورمالکان فاطمہ ڈویلپرزمالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے،نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے فنڈز فاطمہ فاطمہ ڈویلپرزکومنتقل کیے گئے۔