لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے پاگل کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ صحت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سماعت تین نومبر تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے مطابق پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے.
جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ریبیز ویکسین کی قلت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ریبیز ویکسین کی فوری فراہمی کا حکم دے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔