کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جب لاک ڈان لگایا تو کوویڈ کیسز کی شرح 13 فیصد تھی اورآج 9.4 فیصد ہے ، لاک ڈان کے باعث کوویڈ کیسز میں کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت سمیت کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈان کے باعث کوویڈ میں کمی آئی ہے، سندھ میں جب لاک ڈان لگایا تو کوویڈ 13 فیصد تھا اور آج کوویڈ 9.4 فیصد ہے تاہم کوویڈ کو کنٹرول عوام صرف احتیاط سے کر سکتے ہیں۔