شہبازاکمل جندران۔۔
لاک ڈاؤن کے باعث ایک طرف دنیا بھر کے معمولات زندگی متاثر ہوئے اور کاروبار منڈے کا شکار ہوئے تو دوسری KFC اور HARDEE’S اور BASKIN ROBBINS جیسے کاروبار چمک اٹھے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگرچہ ریسٹورنٹس اور ہوٹل جیسے کاروبار تباہی کے دہانے پر جاپہنچے لیکن اسی کے ساتھ KFC , HARDEE’S اور BASKIN ROBBINS جیسوں کے لئےکورونا وائرس کا یہ وقت کسی حسین خواب سے کم نہیں تھا۔اور ان کی روزانہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق KFC نے سال 2019 اور 20 کے دوران 79 کروڑ روپے بطورسیلز ٹیکس ادا کئے جو کہ 17 فیصد یے تاہم اس کمپنی نے سال 2020 اور 21 میں ایک ارب 3 کروڑ روپے سیلز ٹیکس ادا کیا۔
اسی طرح سال 2019 اور 20 کے دورانHARDEE’S نے 13بکروڑ 27بلاکھ روپے جبکہ سال 2020 اور 21 میں کورونا کے دوران 16 کروڑ 85 لاکھ روپے بطور سیلز ٹیکس ادا کیا۔
اسی طر ح BASKIN ROBBINS کیک اینڈ آئسکریم پارلر نے سال 2019 اور 20 میں 3 کروڑ 14 لاکھ روپے جبکہ کورونا کے دوران سال 2020 اور 21 میں 4 کروڑ ایک لاکھ روپے بطور سیلز ٹیکس ادا کئے۔