لاپتہ افراد 207

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس، متعلقہ ایس ایس پی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بہتر پروگریس رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سربراہ جے آئی ٹی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ شہری 2008 سے گم شدہ ہے۔ 12 جے آئی ٹی سیشن ہوچکے ہیں۔ تین پی ٹی ایف سیشن ہو چکے۔ کیس کی پروگریس رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔شہری کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ اتنے سال ہوچکے، کوئی خاص پیش رفت نہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایس پی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بہتر پروگریس رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک کے لئیے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں