کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ایس ایچ او سچل اور دیگر کو 8 جنوی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل ندیم الحق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عبد اللہ نامی شہری کو سچل کے علاقے سے نامعلوم افراد نے حراست میں لیا۔ عبد اللہ تاحال لاپتا ہے بازیاب کروایا جائے۔
عبد اللہ کسی جرم میں مطلوب تھا تو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ایس ایچ او سچل اور دیگر کو 8 جنوی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔









