لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے مہنگائی مکا و مارچ کی قیادت کرنے والے حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لئے بم پروف گاڑیاں تیار کرلی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے شیڈول مہنگائی مارچ کی قیادت کرنے والے رہنماﺅں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لئے ممکنہ حفاظتی امور کے پیش نظر بم پروف گاڑیاں تیار کی گئی ہیں،پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لیے رائٹ ہینڈ ڈرائیو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو خصوصی جیپیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں، بم پروف گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی ساﺅنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، اور دونوں رہنما سیکیورٹی ایشو کے باعث الگ الگ گاڑیوں میں سفر کریں گے۔
جبکہ ن لیگ کے قائدئن کے لیے بڑا کینٹنر بھی تیار کیا گیا ہے، کینٹینرز پر ساﺅنڈ سسٹم اور کیمرے نصب ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز صرف بڑے مجمعے سے خطاب کے لئے کینٹنر پر جایا کریں گے۔