تنویر سرور۔۔۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کی ایڈیشن آلٹریشن اور مرمت کا کام کم و بیش مکمل ہوچکا یے۔ تاہم اس منصوبے کا ٹینڈر 24 دسمبر 2022 کو کھولا گیا یے۔
ذرائع کے مطابق مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی بلڈنگ ڈویژن 2 کے ایکسئن عبدالرحمن اور ایس ڈی او رانا ریاض نے ملی بھگت کرکے ACSپنجاب کے آفس کی تزئین وآرائش ، مرمت اور ایڈیشن آلٹریشن کے نام پر 91 لاکھ روپے کا ٹینڈرز ہفتہ 24 دسمبر 2022 کو جاری کیا یے حالانکہ مذکورہ پراجیکٹ تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور چوہدری سلیم نامی ٹھیکیدار کے ذریعے یہ کام مکمل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 24 دسمبر کو ٹینڈر اوپننگ محض ایک فارمیلٹی تھی یہ کام چوہدری سلیم پہلے ہی مکمل کرچکا یے اور اب بھی ٹینڈر اسی کو دیا جار ہا ہے۔من چاہے کنٹریکٹر کو ٹھیکہ دینے اور Competition نہ ہونے کہ وجہ سے اس منصوبے میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا یے جس کی ذمہ داری متعلقہ چیف انجنئیر، سپرنٹنڈنٹ انجنئیر اور خصوصا” ایکسئن بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 لاہور عبدالرحمن اور متعلقہ ایس ڈی او رانا ریاض پر عائد ہوتی ہے اور جنہوں نے غیرقانونی طورپریہ کام ایڈوانس کروایا۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایکسئن بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 لاہور عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو ٹینڈر کی Acceptance کا لیٹر جاری نہیں ہوا ایسے میں کم ایڈوانس میں کیسے ہو سکتا ہے۔