حرا سومرو

لازمی نہیں بچوں کو کم عمری میں اسکول داخل کرایا جائے، حرا سومرو

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ لازمی نہیں کہ بچوں کو کم عمری میں ہی اسکول داخل کرایا جائے، انہوں نے خود اپنے بچوں کو 5 سال کی عمر میں اسکول بھیجا۔

حرا سومرو نے حال ہی میںنجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ آٹزم اور ڈسلیکسیا جیسی طبی پیچیدگیاں کم عمری میں ہی بچوں میں نمودار ہوتی ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ تین سال کی عمر کے بعد ایسے مسائل ظاہر ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مائیں اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی سمجھ جاتی ہیں کہ ان میں کیا مسائل ہیں اور انہیں بچوں میں مسائل نوٹ کرتے ہی ان کا حل تلاش کرنا چاہیے.

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو جلد اسکولوں میں داخل کروانے کی حامی نہیں، انہوں نے اور ان کے شوہر نے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے خود کو انتہائی سادہ رکھا ہوا ہے۔حرا سومرو کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ بچوں کو کم عمری میں ہی اسکول میں داخل کرایا جائے، انہوں نے اپنے بچوں کو 5 سال کی عمر میں اسکول میں داخل کرایا تھا۔