لاہور(کلچرل رپورٹر) لارڈ آف فوڈ ریسٹورنٹ کی تیسری سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیااس موقع پر کیک کٹا آتش بازی ہوئی اور شیرمیاں داد خان سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
شوبز ستاروں اور ٹک ٹاکر کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق لارڈ آف فوڈ ریسٹورنٹ کی تیسری سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب میں ٹک ٹاکرز سمیت کھانوں کے دلدادہ افراد گلوکار احمد نواز سمعیہ شیخ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی چیرمین لارڈ آف فوڈ ریسٹورنٹ چوہدری جمشید گورائیہ نے کیک کاٹا جس کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر گلوکار شیر میانداد نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے اپنی مشہور زمانہ قوالیاں اور گیت سناکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ حوریہ عصمت نے ڈھول پرفارمنس پیش کی کلچرل ڈانس گروپ نے ثقافتی رقص پیش کئے اس موقع پر ڈی جے بٹ ، علی خان، جنید طارق،ماڈل ملائکہ علی،اداکارہ زارا ملک، ماڈل اقر ئماڈل صائم سمیت دیگر ٹک ٹاکر نے شرکت کی اس موقع پر آٹش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس پر حاضرین خوب محظوظ ہوئے گلوکار شیر میانداد کا کہنا تھا کہ ہر سال اس تقریب کا حصہ بنتا ہوں اس طرح کی تقریبات سے لوگوں کو تفریح کے مواقع حاصل ہوتے ہیں ایسی تقریبات کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔
