واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) وائٹ ہائوس میں کرسمس کے موقع پر امریکی صدر کی عوام کے ساتھ ٹیلی فون کالز کے دوران ایک شخص نے صدر جو بائیڈن کو ایک ایسا جملہ کسا جو ان کے مخالفین میں کافی مقبول ہے تاہم بظاہر صدر بائیڈن اسے سمجھ نہیں پائے۔یہ تب ہوا جب صدر بائیڈن اور خاتونِ اول جِل بائیڈن مختلف خاندانوں سے کرسمس کی مبارکباد دینے کے لیے فون پر باتیں کر رہے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کال کرنے والے شخص نے ایک جملے لیٹس گو برینڈن کا استعمال کیا جو کہ صدر بائیڈن کے مخالفین کے نعرے کے طور پر معروف ہو چکا ہے۔صدر اور خاتونِ اول ریاست اوریگن کے ایک خاندان سے بات کر رہے تھے جس میں 11 سالہ گریفن، تین سالہ ہنٹر، چار سالہ پائپر، دو سالہ پینے لوپے اور ان بچوں کے والد جیرڈ موجود تھے۔