اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ قیمت سے زیادہ اہم کورونا ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا، ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے، کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد از جلد مہیا ہو سکے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
اشتہار
224
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل








