شبلی فراز 182

قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ پٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ قیمت بڑھ گئی ہے توعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں ، جب مشکل وقت آتا ہے تو زندگی پہلے جیسی نہیں گزار سکتے۔

شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کس کس چیزکوسبسڈائزکرے، حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پرسبسڈی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکس نہیں ڈال رہی.

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہے بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی توآئل کی امپورٹ کم ہوگی، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے، حکومت نے ٹیکس نہیں لگایا، مشکل وقت میں آدمی اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں